پانامہ کیس کا فیصلہ کن مرحلہ، شریف خاندان کی لیگل ٹیم کی تیاریاں مکمل

Published on July 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 553)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی) وزیر اعظم نواز شریف کی پیروی چھ رکنی وکلاء پینل کرے گا۔ ان میں مخدوم علی خان، خواجہ حارث، خرم ہاشمی، فیصل نقوی، سرمد ہانی اور مصطفیٰ مرزا شامل ہیں۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مقدمات کی پیروی شاہد حامد، عائشہ حامد اور رفاقت حسین شاہ کریں گے۔وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز نے بھی جے آئی ٹی کی رپورٹ کا سپریم کورٹ میں بھرپور دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ، سید رفاقت حسین، ملک غلام شبیر، ندیم شہزاد ہاشمی، اسد لدا، ذیشان ہاشمی، عتیرہ اکرام، طارق بشیر اور شکیل مغل ان کا دفاع کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes