جرمنی میں پولنگ شروع 14 لاکھ افراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے

Published on August 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

03
برلن۔۔۔ ترکی کے 10 اگست کو ہونے والے پہلے صدارتی انتخابات کے خوالے سے جرمنی میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ صدر کو پہلی مرتبہ پاپولر ووٹ کے ذریعے منتخب کیا جائیگا۔ اسی طرح ترکی کے تارکین وطن کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق بھی پہلی مرتبہ دیا گیا ہے۔ جرمنی میں 30 لاکھ ترک باشندے آباد ہیں جن میں سے14 لاکھ افراد ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ جرمنی میں 6 مختلف شہروں میں 498 بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں ترک باشندے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ تارکین وطن کی اکثریت طیب اردوان کے حق میں ووٹ ڈالے گی جس کی وجہ ترکی کی مضبوط اور مستحکم ہوتی معیشت ہے۔ مزید تارکین وطن کو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题