پیپلز پارٹی کا منشور عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے: بلاول بھٹو

Published on July 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments


کراچی (یوا ین پی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہی عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے۔ گلگت سے لے کر کراچی تک پاکستان پیپلز پارٹی ایک طاقت کا نام ہے۔ آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دی جائے گی۔ اس لئے پارٹی کارکن عوام کی قوت سے انتخابات جیتنے کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار دہشتگردی سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دہشتگردوں نے پاراچنار کو معصوم اور بے گناہ انسانوں کے خون سے سرخ کر دیا ہے۔ اس سوچ کو ختم کریں گے جو شدت پسندی کو فروغ دیتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes