جھنگ مین بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار عوام کا گزرنا بھی محال انتظامیہ کاعملہ خاموش تماشائی

Published on May 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

جھنگ (ماصل خان سے) جھنگ مین بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار عوام کا گزرنا محال انتظامیہ خاموش تماشائی عوامی سماجی حلقوں اور خصوصا طلبا کا ڈی سی جھنگ ملک مدثر ریاض سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مین بازارمیں دوکانداروں نے7فٹ آگے روڈ پر موبائل کائونٹر لگانے میں مصروف عمل ہے اور فی کائونٹردس ہزارروپے وصول کرتے ہیں اور7فٹ دونوں طرف سےروڈپر کائونٹر اور مزید کونٹر سے اگے موٹر سایئکل کو کھڑاکردیا جاتا ہے جس سے سارا روڈ بلاک ہو جاتا ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےہماری ہی ماوں بہنوں اور طلبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پیدل چلنےمیں دوشواری پیش آتی ہے اہلیان علاقہ نےملک مدثر ریاض اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس میڈم نسیم اختر سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes