جمہوریت کو نہیں نواز شریف کی ذات کو خطرہ ہے،سردار ذوالفقار کھوسہ

Published on July 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments


لاہور(یو این پی )مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنماء سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو نہیں نواز شریف کی ذات کو خطرہ ہے‘نواز شریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، کرپشن کے ثبوت سامنے آئے ہیں‘ پانامہ کیس کے بعد نواز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں‘ لندن فلیٹس 97۔1996 میں نواز شریف کی ملکیت میں تھے۔لاہور میں میڈیاسے گفتگو میں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو نہیں نواز شریف کی ذات کو خطرہ ہے نواز شریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، کرپشن کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنی سیاسی ٹیم کو اہمیت نہیں دیتے اور صرف بیوروکریسی پر انحصار کرتے ہیں‘ شریف خاندان کی دولت کا کسی کو پتہ نہیں تھا۔گلف سٹیل اور قطری خط حقائق پر مبنی ثابت نہیں ہوئے۔ ذوالفقار علی کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا شیرازہ بکھر گیا چالیس یا پنتالیس نہیں اس سے کہیں زیادہ اراکین اسمبلی ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے پر کوئی بے وقوف ہوگا جو ڈوبتی کشتی میں رہے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسحاق ڈار نے تو پرویز الٰہی کے دور میں بھی منی لانڈرنگ کا بیان دیا تھا ایک فیملی کی وجہ سے اور کئی لوگ بھی بہت جلد لپیٹ میں آئیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes