سب سے بڑا چیلنج موسمیاتی تبدیلی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

Published on July 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

منیلا (یو این پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے سبب ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک میں ہونے والی اقتصادی ترقی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ رپورٹ فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے جاری کی گئی۔ رپورٹ میں مزید تنبیہ کی گئی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں اس خطے کے ملکوں میں مستقبل میں بھی اقتصادی نمو کی شرح متاثر ہو گی۔ اے ڈی بی کے نائب صدر بامبانگ سسانٹونو نے کہا کہ اس وقت دنیا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج موسمیاتی تبدیلی ہے اور اگر اس پر قابو نہ پایا گیا، تو غربت اور آفات میں اضافہ ممکن ہے۔ ان کے بقول سب سے زیادہ خطرہ ایشیا پیسیفک خطے کے ملکوں کو لاحق ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme