پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کی دلی خواہش ہے کہ وہ انڈیا سے کامیاب لوٹے۔بابر گجر

Published on September 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,414)      No Comments

05لاہور ۔۔۔ قومی کبڈی ٹیم کے کپتان بابر گجر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ انڈیا سے کامیابی کے ساتھ واپس آئے ، 4 ماہ بعد کھیلا جانیوالا ورلڈ کبڈی کپ پاکستان میں لانے کا عزم رکھتے ہیں جس کیلئے پاکستانی ٹیم پوری طرح فٹ اور تیاریوں میں مصروف ہے ۔ وہ انڈیا سے سانگلہ ہل میں میڈیا سے ٹیلیفونک بات چیت کررہے تھے ۔ فوجی کبڈی ٹیم کے کپتان بابر گجر نے کہا کہ اس وقت انڈیا میں کبڈی کے شاندار مقابلے ہورہے ہیں اس کے بعد امریکہ اور کینیڈا میں بھی کبڈی کے میچز ہوں گے ، خدا کے فضل و کرم سے پاکستانی قومی کبڈی ٹیم بھرپور طریقہ سے مقابلے کررہی ہے ، اس وقت متعدد میچز جیت کر پوری طرح فارم میں ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستانی قومی کبڈی ٹیم دنیا بھر کے کسی بھی ملک کی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔ ہمیں خدا کے فضل سے ہر حال میں ملکی وقار ہی مقدم ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy