لاثانی سرکارنے ویلنٹائن ڈے ،اپریل فول اوربالخصوص مخلوط نظام تعلیم کیخلاف بھی اعلان جہادکردیا

Published on July 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،خادم مخلوقات صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیرصدارت لاثانی ویلفےئرکمپلیکس سمندری روڈ بائی پاس پرمنعقد ہونیوالے 27ویں سالانہ ’’استحکام پاکستان مشائخ وبین المذاہب امن اتحاد کنونشن ‘‘کے اعلامیے کیمطابق جھوٹ ،بہتان ،رزق حرام ،انبیاء کرام ؑ ،صحابہ کرامؓ اوران کے وارثین کی گستاخی کیخلاف جہاداکبرکی بھرپورمہم کامیابی سے جاری وساری ہے ،اس کے علاوہ فضول اوربے ہودہ شیطانی رسومات مثلاًشادی بیاہ ،سالگرہ پر بے پردگی اورناچ گانا،آتش بازی اورفائرنگ کرنے کیخلاف لاکھوں لوگوں میں بیداری شعور کی مہم بھی کامیابی سے جاری ہے ،اب امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ویلنٹائن ڈے ،اپریل فول اوربالخصوص مخلوط نظام تعلیم کیخلاف بھی اعلان جہادکردیااوراس مہم کوکامیاب بنانے کیلئے آپ نے لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل ،صوم وصلوٰۃ کمیٹیوں کے عہدیداران اورکارکنان کے علاوہ لاکھوں نئے عقیدت مندان سے بائیکاٹ کرنے کاعہد لیا۔کنونشن میں شریک لاکھوں لوگوں نے تجدیدعہدکرتے ہوئے کہاکہ ہم اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوبین اوران کے وارثین کی گستاخی سے مزید بچیں گے ،معاشرے میں رائج فضول اوربے ہودہ شیطانی رسومات سے مزیدپرہیزکریں گے اور ہم امیرتنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکارسے اہم ایام کو اسلامی طرز پرمنانے کاعہدکرتے ہیں اوربالخصوص مخلوط نظام تعلیم کیخلاف مکمل بائیکاٹ کرنے کا عہد کرتے ہیں ،ہم اپنے بچوں اوربچیوں کوایسے فضول ایام منانے سے سختی سے منع کریں گے اورمخلوط نظام تعلیم والے سکولز ،کالجز،اکیڈمیز ودیگر انسٹی ٹیوشنز سے فوری طور پرنہ صرف ہٹالیں گے بلکہ بیداری شعورکیلئے جہاد اکبر کی اس مہم کوبھی بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں گے ۔انشاء اللہ

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    mashallah………great work by HIS HOLINESS SUFI MASOOD AHMAD SIDDQUI LASANI SARKAR , THE GREAT SPIRITUAL LEADER OF THIS ERA.





Free WordPress Themes

WordPress主题