گورنرپنجاب کی ملتان کے سیاسی راہنماؤں سے گفتگو

Published on May 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

77
ملتان (یواین پی)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سیاسی ورکرہوں اور رہوں گا، آئین پاکستان کے تحفظ کا حلف لیا ہے جس پر پورا اتروں گا، ورکروں کے لئے گورنر ہاؤس 24گھنٹے کھلا ہے ،جب دل چا ہے تشریف لائیں دروازے کھلے ملیں گے‘ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کے قائدوزیر اعظم محمد نواز شریف نے نام دیا کسی اپوزیشن جماعت نے میرے نام پر اعتراز نہیں کیا جس پر میں تمام جماعتوں کا بھی شکرگزار ہوں اور ان کو بھی ساتھ لے کرچلوں گا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ رواں ہفتے ملتان کا دو یا تین روزہ دورہ کرنے کی کوشش کروں گا ،سب دوست مجھ سے ملنے گورنر ہاؤس آئے اس پر میں ممبرپنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی ،شوکت بوسن ،محمدعلی کھوکھر ،طارق رشیدشیخ،کمشنر ملتان ، ڈی سی او ملتان، ارشد بوٹا ،عمران لیاقت،زاہدبشیرقریشی،قسوربھٹی،جلالالدین رومی ،اطہرممتاز،شاہدمختارلودھی،عدنان گڈو،منیرلنگاہ ،شہاب احمد،ملک ساجد،سعیداحمد انصاری،عامرسعیدانصاری، طارق امیرعباسی ،مطیح الحسن بخاری اورحامدخان سمیت دیگر کاانتہائی شکرگزار ہوں۔ ملاقات کے اختتام پر سابق وزیرمذہبی امورحاجی احسان الدین قریشی نے ملک اوران کے عہدے کی کامیابی کے لئے دعا کرائی اور کہاکہ اللہ تعالی ان کوپنجاب کی عوام کے لئے اچھا گورنر ثابت فرمائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog