آپریشن خیبرفورکا آغاز؛جےآئی ٹی سے پاک فوج کا براہ راست تعلق نہیں

Published on July 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments


راجگال اور شوال میں داعش کے خاتمے کیلئے آپریشن خیبر4شروع کردیا گیا، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(یو این پی)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ راجگال اور شوال میں آپریشن خیبر 4 شروع کردیا ہے، آپریشن خیبر 4 ردالفساد کا حصہ ہے،جس کا مقصد سرحد پار موجود جنگجو تنظیم داعش کی پاکستانی علاقوں میں کارروائیوں کو روکنا ہے ،راجگال فاٹاکاسب سے مشکل علاقہ ہے،اس کی 8 گزرگاہیں ہیں، ایل اوسی پرصورتحال کچھ عرصے میں کافی گرم رہی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹاناچاہتاہے، افغانستان سے تمام معاملات پربات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں۔یو این پی کے مطابق میجرجنرل آصف غفورنے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے تاہم آج سے خیبر 4 آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جو آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے، خیبر 4 آپریشن وادی راجگال اور شوال کے علاقے میں داعش کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے باعث شروع کیا گیا ہے، آپریشن کا مقصد سرحد پار موجود جنگجو تنظیم داعش کی پاکستانی علاقوں میں کارروائیوں کو روکنا ہے اور علاقے میں داعش کا اثرو رسوخ ختم کرنا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ضرب عضب کومکمل کیاتوہم نے کہا تمام علاقہ کلیئر کرا دیاگیا، شوال کوبھی انشااللہ جلدکلیئرکردیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ خیبر 4جہاں آپریشن کیاجا رہا ہے وہ علاقہ انتہائی دشوار گزارہے،پاکستان ایئرفورس بھی آپریشن میں مددکریگی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آپریشن کا مقصد سرحد پار موجود داعش کو پاکستانی علاقوں میں کارروائیوں سے روکنا ہے، دہشتگردآسان اہداف کونشانہ بنارہے ہیں،افغانستان کے منسلک علاقے میں داعش کی موجودگی بڑھتی جارہی تھی،سانحہ پاراچنار کے بعد گرفتارافرادکے داعش سے رابطے کے شواہدملے ہیں،دہشت گردوں کی کمین گاہوں کوختم کیا جائے گا۔ ملک بھرمیں ردالفسادکے تحت 46 آپریشن کیے گئے ،سندھ میں آپریشن کے دوران 15دہشتگردہلاک ہوئے،سندھ میں 525 دہشتگردوں نے سرنڈرکیا،کراچی میں دہشتگردی کے واقعات 98فیصد کم ہوگئے،آنیوالے دنوں میں کراچی کے حالات مزیدبہترہوں گے،کراچی میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، پنجاب میں ردالفساد کے تحت کارروائیوں میں 22دہشتگرد مارے گئے،ریاست کی علمداری بحال ہورہی ہے،دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا کہ 2009 میں آئی ایس پی آر نے ایک مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت خیبر ایجنسی سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنا ہمارا اولین مقصد تھا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog