اگست کے قریب آتے ہی ملکی سیاست میں ہلچل

Published on July 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

07
اسلام آباد(یو این پی) اگست کا مہینہ قریب آتے ہی ملکی سیاست میں ہلچل پیدا ہونے لگی ہے۔ ایک طرف عوامی تحریک سڑکوں پر آنے کو تیا ہے تو دوسری طرف پی ٹی آئی بھی اپنے کیمپ کو تیا رکر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اہم سیاسی فیصلوں کیلئے پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجلاس کی صدارت عمران خان کرینگے جبکہ اس میں چاروں صوبوں کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہوگی۔ اجلاس میں پاناما لیکس، الیکشن کمیشن میں ارکان کی تعیناتیاں، نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کو مسترد کرنے اور سپریم کورٹ سے رجوع کر نے سمیت سات اگست سے شروع ہونے والی احتساب مہم پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں وزیراعظم کے احتساب کیلئے تحریک کے خدو کال بھی تیار کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes