پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہے ،شہبازشریف

Published on July 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments


لاہور(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے دھرنوں ،لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلق رہ کرثابت کیا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں۔پاکستان کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کو خدمت خلق کا مینڈیٹ دیا ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں اوریہ عناصر ملک سے انتہاء پسندی،غربت،بے روزگاری اوراندھیروں کا خاتمہ نہیں چاہتے۔سیاست میں ہمیشہ مصنوعی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کے سربراہ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں۔عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیں جن کی سیاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے۔ یو این پی کے مطابق ان سیاسی عناصرکو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے۔الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دےئے ہیں اوریہ ناعاقبت اندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کیلئے ملک وقوم کی تقدیر کو داؤپر لگارہے ہیں۔ملک میں محاذ آرائی ،افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔پاکستان کی ترقی کا سفر روکنے کا کھیل کھیلنے والے عوام پر رحم کریں۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے صدق دل کیساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ہمارا جینا مرناعوام کے ساتھ تھا،ہے اور رہے گا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن اورلوٹ مار نے پاکستان کو بدحال کردیا تھا اورجب پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اقتدار ملا تو ملک میں ہر طرف اندھیرے اورمایوسی کے بادل چھائے ہوئے تھے۔کرپٹ ٹولے کی لوٹ مار ،اقرباء4 پروری اور بدعنوانیوں کے باعث قومی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانیوالوں اوربینکوں پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والوں کے چہروں سے قوم بخوبی واقف ہے اورغریب قوم کے اربو ں روپے ہڑپ کرنے والے آج پارسائی کے نام نہاد دعویدار بنے ہوئے ہیں۔دھرنا دینے والوں نے بھی قومی معیشت کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اوران عناصر نے اپنے بلا جواز دھرنوں ،لاک ڈاؤنوں اوراحتجاج کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی قسمت بدلنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے لیکن بعض عناصر اسے ترقی کی منزل سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ان عناصر کو ترقی کرتا اور آگے بڑھتا ہواپاکستان گوارہ نہیں ہے۔قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور پاکستان آگے بڑھتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ چار برس میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورپاکستان کو اندھیروں سے نکال کرترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی اورخوشحالی کی منزل حاصل کریں گے اور عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog