سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر دلائل کا آج آخری دن

Published on July 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments


 اسلام آباد (یو این پی)سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر تیار کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ پر دلائل کا جمعہ کو (آج) آخری دن ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے عملدرآمد بنچ کے روبرو وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ اپنے دلائل مکمل کریں گے۔اسکے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل طارق حسن نئی دستاویزات کی وضاحت کریں گے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نیب کے وکیل بعض نکات پر دلائل دیں گے، جبکہ جواب الجواب کے لئے درخواست گزاروں کے وکلاء کو وقت ملے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes