فیصل آباد (یواین پی) مفکر پاکستان، حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ جو 9نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پید اہوئے تھے کا 145واں یوم ولادت آج 9نومبر بروز بدھ کو پورے ملک کی طرح فیصل آباد میں بھی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں پنجاب آرٹ کونسل فیصل آباد اور ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے زیر اہتمام یوم اقبال کے موقع پر فکر اقبال کو نوجوان نسل تک پہچانے کیلئے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے مابین کلام اقبال پر ٹیبلوز،تقاریر،بیت بازی اور ذہنی آزمائش کے مقابلے بھی ہوں گے جن میں فلسفی شاعر کی تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ ہوں گے۔