عمر گل کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے ہی سری لنکن ٹیم دباؤ میں آئی، میتھیوز کا اعتراف

Published on December 23, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments

\"14\"
شارجہ ۔۔۔  مصباح الحق کے بعد سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز بھی عمر گل  کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہے ان کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے ہی ہماری ٹیم دباؤ میں آئی۔شارجہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ کسی ایک کھلاڑی کو تیسرے میچ میں شکست کی وجہ قرا نہیں دیا جاسکتا ، بولنگ کے دوران ہمارے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ انتہائی خراب تھی،ہم نے کئی مواقع ضائع کئے، میچ کے ابتدا میں ہمیں اس وقت بہترین موقع ملا تھا جب اننگز کے 18ویں اوور میں محمد حفیظ آؤٹ ہوسکتے تھے لیکن ان کا کیچ ڈراپ ہوگیا جس کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے ناقابل شکست 140 رنز کی اننگز کھیلی  اور سری لنکا کے خلاف بڑا ہدف رکھنے میں کامیاب ہوئے۔میتھیوز کا کہنا تھا کہ 327 رنز کے ہدف کے جواب میں ہماری بلے بازوں کو شراکت داریاں قائم کرنا چاہئے تھیں لیکن ایسا نہ ہوسکا، عمر گل نے جنید خان کے ساتھ مل کر سری لنکا کے ابتدائی  کھلاڑی پویلین پہنچائے، جہاں سے دباؤ شروع ہوا اور وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے ہمیں فتح سے دور کردیا۔میڈیا بریفنگ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں بہترین بولرز موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے ہم عمر گل کی کمی محسوس کررہے تھے۔ اور انہوں نے ٹیم میں واپس آتے ہی اپنی اہلیت ثابت کردی۔ قومی قائد کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز کے آخری میچز زیادہ اہمیت رکھتے ہیں ہمیں اس سیریز میں فتح کی بہت ضرورت ہے اور آئندہ 2 میچز میں بھی کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے  درمیان متحدہ عرب امارت میں 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes