جر نلسٹ فا ئونڈیشن کے وفد کا دورہ ”پنجاب ای لائبریری” مختلف شعبے دیکھے

Published on November 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

ہر شخص کتاب سے دور ، نئی نسل لابئر یری کے لفظ سے ہی انجان ہے،چیف لابئر یرین شیر افضل ملک
راولپنڈی( یواین پی)جر نلسٹ فا ئونڈیشن کے وفد کا دورہ ”پنجاب ای لائبریری” راولپنڈی، چیف لابئر یرین کا فائونڈیشن کے ممبران کو فری لائف ٹائم ممبر شپ دینے کا اعلان،وفد کی قیادت صدر ذوالفقار علی ملک نے کی ،دیگر عہدیدارا ن میں تنزیل الرحمن ، ارشد بلوچ، رفا قت حسین، عامر محبوب، تانیہ گو ہر،فائزہ شاہ،منیر اے ملک، ند یم گلزار،امجد مغل اور ممبران میںفواد رشید، ادریس خان،سجاد عباسی،محمد مقصود، راجہ ادریس، عثمان عباسی،ساجد ملک و دیگر نے شر کت کی ہے،تمام عہدیدارن نے لابئر یری کے مختلف شعبے دیکھے، چیف لابئر یرین شیر افضل ملک نے ڈیجیٹل لائبریری سے متعلق بر یفینگ دیتے ہو ئے کہا کہ موجودہ دور میں ہر شخص کتاب سے دور ہو تا جا رہا ہے نئی نسل لابئر یری کے لفظ سے ہی انجان ہے ہمارا مشن نئی نسل کو کتاب سے پھر جوڑنا ہے انہوں نے کہا کہ نئے دو ر کے جد ید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے ای لائبر یر ی کا افتتاح اپر یل میں کیا گیا ہے ابتدائی طو ر پر ای لا ئبر یری میں60ہزار کتابیں ہیں،علاوہ ازیںطلباء طالبات کی سہو لت کیلئے چھٹی جماعت سے لیکر بارویں تک کورس مو جود ہے جس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے،وکلاء کی سہو لت کیلئے بھی مختلف کیسوں کے فیصلوں پر مبنی فواد کو بھی ای لابئر یر ی کا حصہ بنایا گیا ہے انہوں نے کہا ممبر شپ کو انتہائی آسان کر دیا ہے تاکہ کسی کو مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے، میڈیا عوام کو لابئر یر ی کے قریب لا نے میں کر دار ادا کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题