مدثر کی ’’نظر‘‘ مصباح اور یونس کا متبادل ڈھونڈنے میں مصروف

Published on July 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments


لاہور(یوا ین پی )قومی ٹیم کیلئے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر نوجوان کرکٹرز سے خوش تو ہیں مگر ایک بات انہوں نے واضح کردی ہے کہ ٹیسٹ میں مصباح الحق اور یونس خان کا متبادل دنوں میں نہیں ملے گا۔ چیمپئنز ٹرافی میں فتح سے ٹیم پاکستان نے زور بازو تو دکھا دیا مگر اچھے متبادل کرکٹرز کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگے کیمپ میں شامل 27 نوجوان کھلاڑیوں کے مستقبل سے مدثر نذر پرامید ہیں مگر ان کی آنکھ مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل کی ابھی بھی متلاشی ہے۔ مدثر نذر چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی کامیابی سے بہت خوش ہیں مگر ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ فاتح ہونیکا مطلب یہ نہیں کہ ون ڈے ٹیم سیٹ ہوگئی ہے کیونکہ اس میں ابھی بہت بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا اس کیمپ سے فرسٹ کلاس کرکٹرز کو بہت فائدہ ملے گا۔ آئندہ ہفتے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے میٹنگ ہے جس میں ان نوجوان کرکٹرز پر بات ہوگی۔ اکیڈمی ہیڈ کوچ مشتاق احمد بھی ان کرکٹرز کے ساتھ کیمپ میں پسینہ بہا رہے ہیں مگر ان کی توجہ فٹنس بہتر کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا جو کرکٹر ٹریننگ میں پانچ کلومیٹر بھاگ رہا ہے وہ سات کلومیٹر بھی بھاگ سکتا ہے اورہم انجری ہونے کا ڈر کرکٹرز کے دل سے نکال رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy