سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوا اس پر عملدرآمد کیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق

Published on July 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوا  عملدرآمد کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی پریشا نی نہیں ہے کیوں کہ ن لیگ نے بہت سے نشیب وفرازدیکھے ہیں ۔ اللہ خیر کرے گاجو بھی صورتحال ہوگی اس کا سامنا  کریں گے.قا نونی  مشیر کے مطابق 2فاضل جج صاحبان پہلے ہی رائے کا اظہار کرچکے ہیں ہم کیوں کوئی ایسی سوچ سوچیں جس سے کوئی اور صورتحال نکلتی ہو ۔ ا نہوں نے کہا کہ فیصلوں پر عملدرآمد ہو نا چاہیے جو فیصلے قبول کئے جاتے ہیں وہ دنیا میں وہ فیصلے ہوتے ہیں جن کے بارے میں یہ رائے ہوتی ہے کہ یہ فیصلہ انصاف   اور قا نو ن کے تقاضوں کے عین مطابق ہے. کسی سے چھپی ہوئی بات نہیں ہے جے آئی ٹی کی تشکیل سے لے کر ان کے  طریقہ پر ہمارے تحفظات ہیں ۔ اب معزز بینچ  بتائے اس کی تشکیل پر اس پر ہمارے وکلاء کو حیرت ہوئی ہے بہرحال جو بھی حکم آئے گاسرآ نکھوں پرا نشاء اللہ تعالی اس پر عملدرآمد ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes