معصوم بچوں پر حملہ انسانیت سوز فعل ہے،اسفندیارولی

Published on December 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments
222
پشاور۔۔۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ورسک روڈ پشاور پر واقع سکول میں فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس وقعے میں معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ انسانیت سوز فعل ہے اور ایسی مذموم کارائیوں میں ملوث عناصر کا کسی مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردو ں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے اور دہشت گردون کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ، انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ زخمیوں کے علاج کیلئے خون کے عطیات دیں ،انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme