حدیبیہ پیپر ملز کیس، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل تیار: ذرائع

اسلام آباد(یو این پی)پانامہ کا ہنگامہ ختم، حدیبیہ پیپر ملز کا بند معاملہ پیر سے سپریم کورٹ میں کھلنے جا رہا ہے، چیئرمین نیب نے شریف خاندان کے خلاف مقدمات کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے بھی پیر کو اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق، نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پیر کو سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اپیل جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل نئے شواہد کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپیل منظور کر لی تو کیس کی نئے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی جائیں گی۔چیئرمین نیب نے پانامہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس تیار کرنے کیلئے اہم اجلاس پیر کو طلب کیا ہے۔ اجلاس میں عدالتی حکم کے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




تلاش کریں
تازہ ترین خبریں