یاسمین راشد کی صدارت اہم پارٹی اجلاس ،پارٹی رہنماؤں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی

Published on July 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments


حلقہ این اے 120 کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ،گو نواز گو کے بعد ہمار ا نیا نعرہ گو شہباز گو ہوگا
لاہور( یو این پی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 120کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں اہم پارٹی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں حلقہ کی انتخابی مہم کے حوالے سے منصبوبہ بندی کی گئی اور پارٹی کے رہنماؤں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے یونین کونسل کے چئیرمین ، وائس چئیرمین اور کونسلرروں سے ملاقاتیں کیں،عمران خان کی طرف سے ڈاکٹریاسمین راشد کو نامزد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا ، اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 120 کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ،گو نواز گو کے بعد ہمار ا نیا نعرہ گو شہباز گو ہوگا ، نواز شریف چلے گئے اب چھوٹے بھائی کی جانے کی باری آ گئی ہے ،شہباز شریف کے خلاف حدیبیہ کیس کھلنے والا ہے ، شہباز شریف 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا شہباز شریف کو حساب دینا ہوگا ،نواز حکومت نے حلقہ این اے 120کو ہمیشہ نظر انداز کیا بلکہ حلقہ مسائلستان بن چکا ہے ، نا اہلی اور الیکشن میں شکست شہباز شریف کا مقدر بن چکی ہے کارکنان پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور اپنی گلی محلے کی سطح پر متحرک ہو جائیں ، الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا ، سپریم کورٹ سے (ن) لیگ کی کرپشن کا جنازہ نکل چکا ہے ،اس موقع پر آجاسم شریف ، علی نوید بھٹی، جواد ملک ، میاں ندیم ، سید عدنان جمیل، عارف ڈوگر، مظاہر شاہ ، حاجی ذاہد ،ثروت شجاع، عفت بخاری سمیت دیگر رہنما و کارکنان موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题