دھابیجی سے ٹھٹھہ تک بننے والا ڈبل روڈ میں سست روی کا شکار

Published on August 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) دھابیجی سے ٹھٹھہ تک بننے والا ڈبل روڈ میں سست روی کے باعث روزانہ حادثات کا ہونا معمول بن گیا،نیشنل ہاےْ وے کراچی سے ٹھٹھہ جانے والی سڑک کا کام شروع ہونے سے اب تک 20کے قریب چھوٹے بڑے مختلف حادثات میں 30 کے قریب افراد اجل کا شکار ہوچکے ہیں،ذراےْع کے مطابق متبادل راستے کے بورڈ نہ لگے ہونے کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع میں دھابیجی سے ٹھٹھہ تک بننے والے ڈبل روڈ کا کام سست روی سے ہونے کے باعث روزانہ کئ حادثات ہورہے ہیں جن میں کئ لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکے کئ زخمی معذورہوچکے ہیں ،دوسری جانب ذراےْع کے مطابق سڑک کے کام کی وجہ سے متبادل راستوں پر بورڈ آویزاں نہ کرنے کی وجہ سے ڈراےْورحضرات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ڈبل روڈ کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہونے کی وجہ سے ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کا بھی عام عوام اور ڈراےْوروں سے تلخ کلامی کرنا اور عام لوگوں سمیت مقامی صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنانا معمول بن رہا ہے، اس ضمن میں ٹھٹھہ ضلع کے مقامی لوگوں میں تشویش پھیلی ہوئ ہے،حالیہ مکلی سے ٹھٹھہ کی تعمیر ہونے والے ڈبل روڈ کے کام میں ٹھیکیدار کی جانب سے روڈ پر کوئ بھی احتیاطی بورڈ نہ لگانے کی وجہ سے موٹر ساےْکل سواروں کا گرنا اور مختلف گاڑیوں کا آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے حادثات معمول بنتا جارہا ہے، اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے سماجی ،سیاسی ، مذہبی لوگوں کا کہنا ہے کے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نماےْندے بھی اس ڈبل روڈ کے کام کے سست روی میں مکمل خاموش ہیں اور ایوانوں میں اس روڈ کے کام کے نام پر ٹھٹھہ ضلع کی عوام کے اوپر ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کے مظالم بند کرواےْ جاےْں اور انہیں ضلع کی عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھنے کے لیے پابندکیا جاےْ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy