چوہدری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا جہانگیرترین سے ٹیلیفون پررابطہ

Published on December 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

لاہور( یواین پی ) سربراہ مسلم لیگ قاف چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک او رپیچیدہ صورتحال سے گزر رہا ہے۔ چوہدری برادران نے جہانگیر ترین کو ان کی سیاسی جہدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاست مین اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لہذا دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes