ترکی: ناکام بغاوت میں گرفتار 500 افراد کے خلاف کارروائی شروع

Published on August 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments


 استنبول: (یوا ین پی) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے وقت گرفتار ہونے والے افراد میں سے 500 ایسے ہیں جن پر اس سازش میں حصہ لینے کے جرم میں مقدمہ چلے گا۔ ترکی کے اکنسی نامی فوجی اڈے کے نواح میں ان افراد پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے جس کے بارے میں حکومت کا الزام ہے کہ وہ بغاوت کا منصوبہ بنانے والوں کا ہیڈ کوارٹر تھا۔ ملزمان دارالحکومت انقرہ کے نواح میں ان مقدمات کے لیے قائم خصوصی کورٹ روم میں پیش ہوں گے۔ ان پر صدر کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام بھی ہے۔ یاد رہے کہ باغی فوجیوں نے گذشتہ برس جولائی میں حکومت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کے نتیجے میں 249 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس مقدمے کو بغاوت سے متعلق مقدمات کا سب سے بڑا مقدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مبینہ طور پارلیمینٹ کو اڑانے کے لیے فوجی بغاوت کے احکامات انقرہ کے شمال مغرب میں موجود فوجی ہیڈ کوارٹر سے جاری کیے گئے تھے۔ اس ناکام کوشش کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور متعدد متشتبہ افراد کا تعلق خودساختہ جلا وطنی اختیار کرنے والے رہنما فتح اللہ گولن سے جوڑا گیا۔ فتح اللہ گولن جن پر یہ مقدمہ ان کی غیر موجودگی میں چلایا جا رہا ہے نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ یاد رہے کہ ترکی کی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے سے پہلے سات ہزار سے زیادہ پولیس، وزارتوں اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کو برطرف کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题