بلوچستان میں ن لیگ سے بیوفائی کرنے والوں نے عوامی مینڈیٹ سے بیوفائی کی: نواز شریف

Published on January 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ن لیگ سے بیوفائی کرنے والوں نے عوامی مینڈیٹ سے بیوفائی کی۔نوازشریف کی زیر صدارت بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان اور بلوچ عوام کی ترقی ہمیشہ ترجیح رہی اور وہاں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا۔ عام انتخابات کے بعدوزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے اتحادیوں کوترجیح دی لیکن اقتدار کے کھیل کے ذریعے بلوچستان کی سیاست کو پھرآلودہ کردیا گیا۔ بلوچستان میں ن لیگ سے بیوفائی کرنے والوں نے عوامی مینڈیٹ سے بیوفائی کی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان اور بلوچ عوام کی تقدیر بدل جائے گی وہاں سیاسی انتشارسے سی پیک منصوبوں کو نقصان کا خطرہ ہے، پائیدار قومی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی مشاورتی اجلاس جلد ہوگا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف مشاورتی اجلاس ختم ہونے کے بعد پنجاب ہاو¿س سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں، مریم نواز بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes