لیجنڈ اداکار و کمپیئر معین اختر آج زندہ ہوتے تو 63 برس کے ہوتے

Published on December 24, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 677)      No Comments

\"133\"

کراچی ۔۔۔  ٹی وی اور تھیٹر کے لیجنڈ  اداکار و کمپیئر معین اختر سے محبت کرنے والے ان کے مداح آج ان کی 63 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے کیرئیر کا آغاز 60ء کی دہائی کے وسط میں کیا اور ’’انتظار فرمائیے‘‘ سمیت 70ء کے عشرے  کے معروف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا  کیا جب کہ کئی اہم اسٹیج ڈراموں میں بھی  اپنے فن کا جادو جگایا۔ انہوں نے بطور فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر ، گلوکار اور مصنف بھی کام کیا۔معین اختر کو اردو، انگریزی، پشتو، سندھی ، گجرانی، پنجابی  اور بنگالی سمیت کئی زبانوں پر بھی مکمل عبور حاصل تھا وہ فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے،بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار، مصنف، میزبان اور ہدایتکار معین اختر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے عمر شریف کے ڈرامے ’’بکرا قسطوں پر‘‘کو اپنی اداکاری سے بامِ عروج پر پہنچایا۔ ان کے مشہورٹی وی ڈراموں میں ’’روزی‘‘، ’’آنگن ٹیڑھا‘‘، ’’ہاف پلیٹ‘‘ اور عید ٹرین نمایاں ہیں۔معین اختر ہی وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کے مجسمے کو لندن مشہور مومی عجائب گھر مادام تساؤ میں نصب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ اپنی محنت، لگن اور عمدہ ادکاری کی وجہ سے پاکستان کے لئے فخر کا باعث بننے والے معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ پاکستان کی پہچان بننے والے معین اختر اپنے مداؤں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy