بورے والا،تھانہ ساہوکا کا علاقہ بکرے چوروں کی جنت بن گیا

Published on August 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

بورے والا(یواین پی)عید قربان کے آتے ہی قربانی کے بکرے چوری کرنے والے گروہ سرگرم،تھانہ ساہوکا کا علاقہ بکرے چوروں کی جنت بن گیا،پولیس نشاندہی کے باوجود بکرے چوروں کو گرفتار کرنے سے گریزاں،منتظم گروہوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے،متاثرین،تفصیلات کے مطابق عید قربان کے قریب آتے ہی علاقہ بھر میں قربانی کے بکرے چوری کرنے والوں کے منظم گروہ سرگرم ہو گئے دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر دیدہ دلیری سے بکرے چھیننے کی وار داتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اس حوالہ سے تھانہ ساہوکا کا علاقہ ان جرائم پیشہ منتظم گروہوں کی جنت بن چکا ہے موضع بھٹیاں کے متاثرہ افراد محمد ریاض شیخ،محمد اکرم شیخ،محمد اسلم شیخ اور عذراں بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ بکرے چوری کرنے اور گن پوائنٹ پر زبردستی چھیننے والے ایک منظم گروہ کے ارکان فخر بھٹی،غنی بھٹی،احمد رضا اور انکے ساتھیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ ساہوکا پولیس کو بھی اطلاع دی لیکن پولیس نے انکے خلاف کاروائی کی بجائے انہیں چھوڑ دیا علاقہ مکین پولیس کی اس چشم پوشی اور کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے غیر محفوظ ہیں انہوں نے ڈی پی او وہاڑی سے اس لوٹ مار میں ملوث گروہوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بورے والا،سکولز کے درمیان تلاوت قرآن اور نعت خوانی کامقابلہ 
بورے والا( یواین پی)تحصیل بھرکے سکولز کے طلباء کے درمیان 14 اگست کے حوالہ سے تلاوت قرآن اور نعت خوانی کے ہونے والے مقابلوں میں تلاوت قرآن کا مقابلہ بی ٹی ایم ہائی سکول اور نعت خوانی میں ایم سی ماڈل ہائی سکول کے بچوں نے پہلی پوزیشنیں حاصل کیں تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایم سی ماڈل ہائی سکول میں ہونے والے تلاوت قرآن اور نعت خوانی کے ہونے والے مقابلوں میں تحصیل بھر کے تعلیمی اداروں کے بچوں نے حصہ لیا جن میں تلاوت قرآن کے مقابلوں میں بی ٹی ایم ہائی سکول پہلی پوزیشن،ایم سی ماڈل ہائی سکول دوسری اور گورنمنٹ ہائی سکول عظیم آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح نعت خوانی میں ایم سی ماڈل ہائی سکول نے پہلی،بی ٹی ایم ہائی سکول نے دوسری اور عظیم آباد ہائی سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں ڈپٹی ایجوکیشن مردانہ عابد رشید،آے ای او عرفات،پرنسپلز ایم سی ماڈل سلیم طاہر،بی ٹی ایم ہائی سکول محمد ارشد اور وکیل احمد بھٹی بھی موجود تھے تقریب کے اختتام میں ڈپٹی ایجوکیشن عابد رشید نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کیئے۔

دنیا کے سب سے بڑے قومی پرچم کی تقریب رونمائی’’بوریوالا‘‘ قائد اعظم سٹیڈیم میں13 اگست صبح8بجے منعقد ہو گی
بورے والا( یواین پی) جشن آزادی کی تقریبات کو تاریخ ساز بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی نے تمام انتظامات مکمل کر لئے، میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق اس تاریخی دن کے موقع پر 13اگست کو مقامی تعلیمی ادارے سپیرئیر کالج کی طرف سے بنائے گئے 37ہزار سکیئیرفٹ پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے قومی پرچم کی تقریب رونمائی قائد اعظم سٹیڈیم میں صبح8بجے منعقد ہو گی جس میں نہ صرف تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء بلکہ ہزاروں شہری بھی شرکت کریں گے ایک میگا ایونٹ کیلئے پولیس کی مدد سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اسکے علاوہ مقامی سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کی طرف سے ایک پرچم ایک پودا لگانے کا سرسبز و شاداب بورے والا پروگرام کے تحت14اگست کو 5ہزار سے زائد پودے شہریوں میں مفت تقسیم کیئے جائیں گے یہ پروگرام بھی ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا میگا ایونٹ ہو گا جبکہ 12اگست کو کالج کی باہر والی گراؤنڈ میں جشن آزادی فٹ بال میچ اور صحافیوں کے مابین100میٹر دوڑ کا مقابلہ ہو گا 12اگست کو شام 5بجے قائد اعظم سٹیڈیم میں جشن آزادی کبڈی میچ ہو گا رات کے وقت بلدیہ میں خوبصورت آتش بازی کے علاوہ رنگا رنگ پروگرام ہونگے 14اگست کو صبح8بجے 58منٹ پر مرکزی تقریب پرچم کشائی جناح ہال پر قومی پرچم لہرایا جائے گا جس کے بعد ایک تقریب منعقد ہو گی شام 5بجے ایم سی ہائی سکول گراؤنڈ میں جشن آزادی ہاکی میچ ہو گا رات کو گول چو ل میں میوزیکل پروگرام ہو گا جس میں ملی نغمے پیں کیے جائیں گے اور آتش بازی بھی ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالہ سے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیادریں اثناء اجلاس کے اختتام پر گزشتہ روز المناک حادثہ میں جان بحق ہونے والے سینئیر صحافی حاجی محمد جمیل چوہدری کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

بورے والا ،پولیس نے گھیرا ڈال کر خطرناک گینگ کے پانچ ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا 
بورے والا ( یواین پی)بورے والا سرکل پولیس کی بھاری نفری نے گھیرا ڈال کر ایک ہی رات میں مسلح ڈکیتی کی چھ وارداتیں کر کے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلانے والے ڈاکوؤں کے خطرناک گینگ کے پانچ ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ ،نقدی ،موبائل فون اور آتشیں اسلحہ بر آمد کر لیا اور مقدمات درج کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے،واردات میں استعمال ہونے والی مہران کار ایک پولیس ملازم کی ملکیت نکلی، تفصیلات کے مطابق بدھوار کی شب بورے والا شہر ،تھانہ صدر ،تھانہ سٹی اور تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں رات 9بجے کے بعد ایک سفید رنگ کی مہران کار میں سوار پانچ مسلح ڈاکوؤں نے سوا 9بجے شب ایک میڈیکل سٹور کے مالک محمد عمران کو چیچہ وطنی روڈ پر یعقوب آباد کے قریب اسلحہ تان کر روک لیا عمران کی جیب سے موبائل فون 2ہزار نقدی ان کے ساتھی محمد یسین سے دو موبائل فون جبکہ تیسرے ساتھی محسن رضا سے موبائل اور ایک ہزار نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے بعد ازاں انہی ملزموں نے سٹیڈیم کے عقب میں لالہ زار کالونی اپنے گھر جانے والے ڈلن بنگلہ کے میڈیکل سٹور مالک ذیشان قیصر جو کہ سٹور بند کر کے آیا تھا ملزموں نے ذیشان قیصر کی موٹر سائیکل کے آگے کار کھڑی کر کے اسلحہ تان لیا ذیشان قیصر کی جیب سے 2عدد موبائل نقدی 1400روپے شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کار ڈ چھین کر شہر کی جانب بھاگ نکلے ۔کار سوار ڈاکو ساڑھے دس بجے چنوں موڑ کی جانب چلے گئے اور چک 517ای بی کی حدود میں چک 146ای بی موٹر سائیکل سوار صدام حسین اور اس کے ساتھیوں محمد عامر جٹ اور آصف جٹ کو گن پوائنٹ پر روک کر صدام کی جیب سے 6ہزار عامر کی جیب سے 10ہزار نقدی موبائل فون جبکہ آصف جٹ کی جیب سے موبائل فون ا ور 20ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھوڑی ہی دیر بعد کار سوار ڈاکو چک 505ای بی روڈ پر پہنچ گئے اور ایک ڈالہ ڈرائیور ناصر محمود سکنہ ٹبہ مصطفی آباد کا ڈالہ روک کر اس سے 2عدد موبائل اور 13500روپے لوٹ کر اپنے اگلے ٹارگٹ کی جانب روانہ ہو گئے ملزمان نے محمد نگر مرضی پورہ ملک عمر فاروق سے 2عدد موبائل فون اور تین ہزار روپے کیش لوٹ لیا ایک ہی رات میں شہر کے چاروں جانب ہونے والی مسلح ڈکیتی کی چھ وارداتوں سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے کیونکہ جب واردات کی اطلاع پر پولیس پہنچتی تو اگلے ہی لمحے دوسری واردات کی اطلاع موصول ہو جاتی 15کی اطلاع پر ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضر زمان کی زیر قیادت بورے والا سرکل پولیس کے تمام تھانوں کی نفری نے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا اور اطراف کی سڑکوں پر ناکہ بندی کروادی ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بالا خرچونگی نمبر 5پٹرول پمپ پر کھڑی کار کو پولیس ان خطرناک ڈاکوؤں کے گروہ سمیت پکڑنے میں کامیاب ہو گئی اور ان کے قبضہ سے تمام مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹی گئی نقدی ،موبائل فونز وغیرہ ،بر آمد کرنے کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ رپیٹر ،پسٹل بھی بر آمد کر کے ملزمان ساجد ولد عبدالحق بھٹی سکنہ چک 437ای بی اویس احمد سکنہ بستی محمد پورہ گگو ،عمران ولد عبدالغفور انصاری سکنہ چک 445،عبدالرؤف انصاری سکنہ چک 445ای بی اور محمد مزمل ملاح سکنہ مجاہد کالونی کے خلاف تھانہ سٹی ،تھانہ ماڈل ٹاؤن اور تھانہ صدر بورے والا میں زیر دفعہ 395ت پ مقدمات درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق خطرناک ڈاکوؤں کا یہ گروہ عرصہ دراز سے بورے والا شہر ،دیہات کے علاوہ ضلع وہاڑی میں بھی سرگرم تھا اور اب تک ہونے والی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ڈاکو جس مہران گاڑی پر وارداتیں کرتے تھے وہ ایک پولیس ملازم کی ملکیت تھی اور مسلم لیگ ن کے ایک کونسلر کے رینٹ اے کار سے ملزمان نے کرایہ پر حاصل کی تھی 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes