سازشیں، دھرنے، الزامات، فتوے اور فیصلے نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتے؛خواجہ سعد رفیق

Published on August 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کو ووٹ دے کر وزیر اعظم بناتے ہیں اور وہ باہر بھیج دیتے ہیں، سازشیں، دھرنے، الزامات، فتوے اور فیصلے نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ مومن میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں، نواز شریف کے شیرو، مجاہدو ہمارا لیڈر نواز شریف ہے، سازشیں، دھرنے، الزام، فتوے اور فیصلے نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتے۔ لوگو آپ نواز شریف کو وزیر اعظم بناتے ہو وہ باہر نکال دیتے ہیں۔ گزشتہ چار سالوں میں ہماری حکومت کو کام کرنے نہیں دیا گیا، کبھی گالیاں کبھی دھرنا اور کبھی پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔ سازشیں کرنے والوں سے پوچھتا ہوں کہ بتاؤ کیا آپ فرشتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ اب ووٹ بھی دیں گے اور ووٹ پر پہرہ بھی دیں گے۔ ن لیگ بہت بڑی ہے عمران خان کے لئے کچھ اور ہی کافی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog