بیرونی دنیا کے لیے چین کا دروازہ وسیع سے وسیع تر ہو رہا ہے، چینی وزیر خا رجہ

Published on October 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

جدت طرازی کے معیار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، وانگ ای
بیجنگ (یو این پی)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے واشنگٹن میں امریکہ کے صنعتی و تجارتی حلقوں کی شخصیات کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اتوار کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ بیرونی دنیا کے لیے چین کا دروازہ وسیع سے وسیع تر ہو رہا ہے، کاروباری ماحول میں بہتری آ رہی ہے اور جدت طرازی کے معیار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا جس سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو مضبوط بنانے میں اہم فوائد حاصل ہوں گے۔ وانگ ای نے امریکہ کی صعنتی و کاروباری حلقوں کی جانب سے چین امریکہ تعلقات میں مشکلات کے باوجود چین امریکہ دوستی کو فروغ دینے کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ امریکی کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ امریکی کاروباری برادری چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب منتقلی کو بہت اہمیت دیتی ہے، چینی مارکیٹ پر مکمل اعتماد رکھتی ہے، اور دونوں حکومتوں کی حمایت کرتی ہے کہ وہ عوامی سطح پر تبادلوں کو آسان بنانے کے لیے موثر اقدامات اختیار کئے جائیں۔امریکی کاروباری برادری یہ توقعات رکھتی ہے کہ فریقین کے درمیان معیشت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دی جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوسکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog