ضیاء الحق کا 93 واں یوم پیدائش12اگست کو منایا جائے گا

Published on August 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

جہانیاں(یو این پی)وطن عزیز کے عظیم سپہ سالار جنرل (ر)ضیاء الحق کا 93 واں یوم پیدائش 12اگست بروز ہفتے کومنایا جائے گا،پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔یوا ین پی کے مطابق انہوں نے5 جولائی7 197ء میں ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء نافذ کردیااور ملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے جنرل ضیاء الحق17اگست1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں C130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میں ان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل ، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل اختر عبدالرحمن سمیت پاک فوج کے اعلیٰ افسران بھی جاں بحق ہو ئے تھے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes