سیکیورٹی خدشات؟ نوازشریف کی گاڑی نے اسپیڈ پکڑلی

Published on August 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

سواں اڈے پرپہنچتے ہی قافلہ راولپنڈی کی شہری حدود سے باہر نکلا تو سعدرفیق نے اعلان کیا کہ اسپیڈ پکڑلیں
علان ہوتے ہی قافلے نے اسپیڈپکڑلی نوازشریف کی گاڑی آگے نکل گئی،باقی لوگ پیچھے رہ گئے۔ نوازشریف کا کنٹینر بھی پیچھے رہ گیا
گاڑی کی اسپیڈ اتنی تھی کہ نوازشریف کااسکواڈ اوردونوں کنٹینرزپیچھے رہ گئے
راولپنڈی(یو این پی)مسلم لیگ ن کی ریلی کے دوسرے روزن لیگ کے قافلے نے راولپنڈی کے پنجاب ہاؤس سے سفر کا آغاز کیا۔ سواں اڈے پرپہنچتے ہی قافلہ راولپنڈی کی شہری حدود سے باہر نکلا تو سعدرفیق نے اعلان کیا کہ اسپیڈ پکڑلیں۔اعلان ہوتے ہی قافلے نے اسپیڈپکڑلی نوازشریف کی گاڑی آگے نکل گئی،باقی لوگ پیچھے رہ گئے۔ نوازشریف کا کنٹینر بھی پیچھے رہ گیا۔یوا ین پی کے مطابق نوازشریف کی گاڑی کی رفتار120کلومیٹرفی گھنٹہ رہی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ مندرہ سے بھی اسی اسپیڈ سے نکلااور 34 کلومیٹرکاسفرایک گھنٹے میں طے کیا۔ جبکہ 30کلومیٹرکاسفر11گھنٹوں میں طے ہواتھا۔گاڑی کی اسپیڈ اتنی تھی کہ نوازشریف کااسکواڈ اوردونوں کنٹینرزپیچھے رہ گئے۔میڈیا کے مطابق سواں اڈہ پہنچنے پر نواز شریف کو بتایا گیا تھا کہ انہیں سیکیورٹی خدشات ہیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog