حکومت کی ناقص حکمت عملی نے ملک میں بد امنی کی فضا قائم کررکھی ہے،آ فتاب خان کھچی

Published on June 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments


وہاڑی(یواین پی)سابق ایم این اے رہنما تحریک انصاف آ فتاب خان کھچی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی اور لاء اینڈ آ ر ڈر کی کمزور پالیسی نے ملک میں بد امنی کی فضا قائم کررکھی ہے حکومت صرف مال بناؤپالیسی پر عمل پیرا ہے پاراچنار،کوئٹہ ،کراچی دھماکوں کے بعد بہاولپور سانحہ نے پوری قوم کو غم میں مبتلاء کردیا ہے اب فرضی اجلاس،انکوائری کمیٹیاں اور دورے ٹائم کا ضیائع اور عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کرنے کے مترادف ہے حکومت اپنا آ ئینی جوا ز کھو چکی ہے وزیر اعظم کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے انشااللہ چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی لائیں گے کرپٹ عناصر کو جیلوں میں ڈالیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معززین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ربنواز بانگا ایڈووکیٹ،سہیل خان کھچی،ظفر اللہ خان ایڈووکیٹ،مہر سیف اللہ قہم،باسط علی گوجر،جاوید شاہ اور دیگر موجود تھے خان آفتاب خان کھچی نے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس میں پھنس چکی ہے اب راہ فرار حاصل کرنے اور جے آ ئی ٹی کو متنازعہ بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے کررہی ہے جے آ ئی ٹی پر الزام تراشی کرنا سپریم کورٹ کی توہین کرنے کے مترادف اب حکمرانوں کو جدہ نہیں بھاگنے دیں گے چےئرمین تحریک انصاف عمران عمران خان ملک کے لٹیروں کے خلاف انقلابی اقدامات کررہے ہیں پہلی بار ملک میں بااثر مافیا کا احتساب ہورہا ہے آ ئندہ عام انتخابات میں پورے ملک میں پی ٹی آ ئی کی حکومت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی میں مسلم لیگی مفاد پرستی کی سیاست میں عوام کے حقوق بھول چکے ہیں چار سالوں میں ضلع وہاڑی میں کوئی بڑا میگا پراجیکٹ نہ لانا سیاستدانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے عوام اب ایسے سیاستدانوں کے بہکاوے میں نہیں آ ئے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog