عائشہ گلالئی کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی درخواست جمع

Published on August 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 911)      No Comments


پشاور(یو این پی )  ایم این اے عائشہ گلالئی کے خلاف تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی محکمہ اینٹی کرپشن پہنچ گئے۔ فضل الہیٰ کیجانب سے اینٹی کرپشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں عائشہ گلالئی پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق عائشہ گلالئی صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والے فنڈز میں خرد برد کی ذمہ دار ہیں۔ عائشہ گلالئی کے خلاف نیب اور احتساب کمیشن میں بھی کرپشن کی تحقیقات کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ ایم پی اے فضل الہیٰ کے مطابق عائشہ گلالئی نے قطر اور دبئی میں ہسپتال کے نام پر کروڑوں روپے بٹورے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں ایک کروڑ روپے وصول کئے جس کے ثبوت بھی جمع کرا دیئے ہیں۔ درخواست گزار نے انٹی کرپشن سے عائشہ گلالئی کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes