جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ کا بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کو عوام پر ڈرون حملہ قرارد یا، فوری واپس لینے کا مطا لبہ

Published on July 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کے فیصلہ کو مہنگائی کے مارے عوام پر ڈرون حملہ قراردیتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آٹھ روپے فی یونٹ کے اضافہ سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔مسلسل مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا تو آئندہ انتخابات حکمرانوں کے لئے ڈروانا خواب ثابت ہو نگے۔انہوں نے کہاکہحکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر ہو گئی ہے۔آئی ایم ایف کی ہر شرط کو آنکھیں بند کرکے ماننا انتہائی بھیانک اور تاریک مستقبل کی طرف پیش رفت ہیپی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم کی معاشی ٹیم بھی ناکام ثابت ہوئی ہے۔آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی بدحالی سے نہیں نکال سکتا۔انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی بلز عوام کے لئے موت کے پرزے بن گئے ہیں۔موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت بن چکی ہے۔ عوام کو دو وقت کی باعزت روٹی کمانے کے لیے بھی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف لانگ مارچ کرنے والے موجودہ حکمران حکومت میں آکر عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی نصف سے زائد آبادی بے روزگاہو چکی ہے، ملک کی دوتہائی آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔ 20ہزار اوسطاً تنخواہ لینے والے شخص کا گھر کا بنیادی خرچہ 60 ہزاروپے سے تجاوز کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم تینوں بڑی جماعتوں کی حکومتوں کے تلخ تجربات سے گزر چکی ہے۔ ان کے ہوتے ہوئے ترقی، امن اور خوشحالی ممکن نہیں۔سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ ظالموں کا ساتھ ۳ دینا ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو استعمار کے غلاموں سے نجات دلا کر حقیقی آزادی کی بنیاد رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل، ترقی،امن اور خوشحالی کے لئے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے، جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر کسی کے دامن پر بددیانتی،کرپشن اور اقرباء پروری کا کوئی داغ نہیں، جماعت اسلامی جیسی جمہوری، اہل اور دیانتدار جماعت ہی دنیا میں ملک کا امیج بہتر کر سکتی ہے،جماعت اسلامی نے اپنے کردار اور عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہی اس ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ملک میں قیادت کا ایک خلا پیدا ہوچکا ہے جسے صرف جماعت اسلامی پر کرسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme