وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میں عالم داد لالیکا ایم این اے کے اعزاز میں پر وقار تقریب

Published on December 25, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

\"Lali\"
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد کی معروف سیاسی شخصیات ملک محمد افضل غوری اور ملک محمد امجد غوری کی جانب سے نجی کاٹن فیکٹری میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میں عالم داد لالیکا ایم این اے کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر میاں عبدالستار لالیکا مرحوم کی علاقے کے لیے سیاسی و تعمیرو ترقی کے سلسلہ میں بے مثال خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔مرحوم میاں عبدالستار لالیکا کے نقش قدم پر چل کر علاقے کے لیے تعمیری سیاست پر میاں عالم داد لالیکا کے کردار اور متحرک سیاسی کردار کو بھی زبردست انداز سے سراہا گیا تقریب میں میاں عالم داد لالیکا ایم این اے کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر سٹیج پر لایا گیا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عالم داد لالیکا ایم این اے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے میزبان ملک محمد افضل غوری اور ملک محمد امجد غوری نے کہا کہ میاں عبد الستار لالیکا مرحوم سدا بہار وزیر کے نام سے ملک بھر میں ملک گیر شہرت رکھتے تھے اور وہ آخری سانس تک وفاقی وزارت کے منصب پر فائز رہے اور انہوں نے اس علاقے کے عوام کے لیے بے مثال خدمات سر انجام دیں اور تعمیر وترقی کے باب میں کوئی سیاستدان ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا وہ ایک منفرد سیاستدان تھے جن کا مقصد اس علاقے کو ترقی یافتہ بنانے کے مشن پر گامزن تھے میاں عبدالستار لالیکا مرحوم کی خدمات کو علاقے کے عوام کبھی نہیں بھلا سکیں گے مہمان خصوصی میاں عالم داد لالیکا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ میں اپنے والد محترم میاں عبد الستار لالیکا کو سیاسی آئیڈیل بنا کر میدان سیاست میں ان کے نقش قدم پر چلنے کا وعدہ کیا ہے اور میاں عبد الستار لالیکا مرحوم نے ہمیشہ تعمیر وترقی کی سیاست کی اور میرے سامنے بھی یہی واحد مشن ہے انہوں نے کہا کہ میاں عبدالستار لالیکا کی خدمات بلا شبہ بے مثال ہیں اور ہم سب عہد کرتے ہیں کہ ان کی تعمیر وترقی کی سیاست کو بھی آگے بڑھائیں گے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی میاں عبدالستار لالیکا مرحوم کے نظریات کے حامل رہنماء اور کارکن اپنا سیاسی معرکہ کا میابی سے جیتیں گے اور ضلعی چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل بہاولنگر مسلم لیگ (ن) کا ہو گا کیونکہ ہارون آباد سے لے کر بہاولنگر ضلع کے ہر کونے میں مسلم لیگ (ن) ہی مضبوط ترین پوزیشن میں ہے اور مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو مضبوط بنائے گی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں عہدیدارن اور کارکنان نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog