فیصل آباد میں نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پرفاتحہ خوانی ہوئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گئیں

Published on August 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملک کے ممتاز گلو کار اور اپنے مخصوص فن گائیکی کے باعث شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے منفرد لہجے کے قوال و موسیقار اور فنکار استاد نصرت فتح علی خان کی 20ویں برسی بدھ کے روز انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ جھنگ روڈ قبرستا ن فیصل آباد میں مرحوم کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ اس موقع پر استاد نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم اقبال سٹیڈیم میں ایک تعزیتی تقریب کاا ہتمام بھی کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی اوراستاد نصرت فتح علی خان جنہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت اور یاد گار غزلیں ، قوالیاں اور گیت پیش کیے کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes