عمران خان نے شفقت محمود کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا

Published on November 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

02
اسلام آباد (یو این پی) عمران خان نے شفقت محمود کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود نے چند روز قبل ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی ناقص کارکردگی پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ بحیثیت پارٹی عہدیدار لاہور میں پی ٹی آئی کی ناکامی کی تمام تر ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ بنی گالا میں پارٹی رہنماﺅں سے سیاسی امور پر مشاورت کی۔اس موقع پر عمران خان نے شفقت محمود کی جانب تحریک انصاف کے لاہور کے آرگنائزر کے عہدے سے استعفے کی منظوری دیدی۔ عمران خان نے شفقت محمود کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔مشاورتی ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی‘ چودھری سرور اور نعیم الحق نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار بری طرح شکست سے دوچار ہوئے اور سوائے چند ایک سیٹوں پر کامیابی کے پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کو ٹف ٹائم دینے میں ناکام رہے۔بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے بعد سے تحریک انصاف اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy