سید علی گیلانی مزاحمتی تحریک کی علامت ،ان کے بے داغ کردار پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ،تحریک حریت

Published on August 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments


سرینگر(یو این پی) کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے سینئر راہنماؤں حاجی غلام نبی سمجھی، زمرودہ حبیب اور غلام احمد گلزار نے مشترکہ بیان میں تنظیم کے چیئرمین سید علی گیلانی کو تحریک آزادی کی علامت قرار دیتے ہوئے ان کے بے داغ کردار کو ہدف تنقید بنانا آسمان کو تھوکنے کے مترادف ہے۔ مذکورہ لیڈروں نے بھارت نواز سیاسی جماعتوں کی طرف سے دفعہ 370اور دفعہ 35۔Aکی منسوخی کے خلاف چیخ وپکار اور ہاہا کار کو ڈرامہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سبھی جماعتوں نے آئین ہند میں درج مذکورہ دفعات کو اپنے اپنے اقتدار میں کھوکھلا بنادیا ہے اور آج ایک بار پھر یہاں کے حریت پسند عوام کو فریب دے کر ایسا تاثر دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، گویا یہ جماعتیں کشمیر کی تحریکِ آزادی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جموں وکشمیر کی تحریکِ آزادی آئین ہند سے بالاتر ہے اور اس تحریک کے لیے پوری قوم نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی NIAکی طرف سے حریت پسند راہنماو4161 کی کردار کشی کو سعی لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی سرزمین پر اس ادارے کی اعتباریت زمین بوس ہوکر رہ گئی ہے اور یہاں کے عوام آزادی سے کم کسی بھی جبری حل کو تسلیم کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے جس کے لیے آج حریت راہنماو4161 کو گرفتار کرنے کے لیے NIAکو میدان میں اتار کر تہاڑ جیل کی کال کوٹھریوں میں منانے اور راضی کرنے کے لیے دباو4 بڑھایا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes