لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا49واں یوم شہادت آج منایا جائیگا

Published on December 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاک فوج کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا49واں یوم شہادت آج 18دسمبرجمعہ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔لانس نائیک محمد محفوظ 25اکتوبر1944ء کو ضلع راولپنڈی کے علاقہ پنڈ ملکاں (محفوظ آباد)میں پیدا ہوئے انہوں نے1962ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی،71ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران لانس نائیک محمد محفوظ 10پنجاب رجمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور واہگہ اٹاری سیکٹر پر تعینات تھے انہوں نے بڑی شجاعت اور دلیری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے18دسمبر1971ء کو جام شہادت نوش کیا انہیں بہادری اعتراف میں پاک فوج نے اعلیٰ ترین اعزازنشان حیدر سے نوازا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes