لاہور: ٹرک اور رکشوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

Published on August 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments


لاہور(یواین پی) پولیس کے مطابق واقعہ شادباغ کے علاقہ گندی بمبیاں کے قریب تیز رفتار ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جہاں ٹرک بے قابو ہو کر 2 رکشوں سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور عثمان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 4 مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ لاش قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے تاہم کنڈکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes