مشہور گلوکارہ بالی جٹی کی پوتی اور گلوکارہ ریحانہ اختر کی بیٹی ہونے پر فخر ہے گلوکارہ صائمہ اختر

Published on August 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,206)      No Comments

لاہور( یواین پی) معروف گلوکارہ صائمہ اختر نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں یہ سب میری محنت اور میری والدہ محترمہ کی دعاؤں کی بدولت ہے خاص کرمیری اس کامیابی کے پیچھے میرے بھائی عامر کا بہت ہاتھ ہے ان خیالات کا اظہار گلوکارہ صائمہ اختر نے یونیوژن نیوز سے کیا جب میں نے اس فیلڈ میں آنے کی خواہش ظاہر کی تومیری والدہ نے کہا ہاں ضرور آؤ لیکن اپنی محنت کے بل بوتے پر میں کسی موڑ پر آپ کی شفارش نہیں کروں گی ،اس کی یہ وجہ نہیں تھی کہ میری والدہ ناخوش تھیں بلکہ وہ یہ چاہتی تھیں کہ صائمہ اپنی دادی معروف گلوکارہ بالی جٹی اورمیری وجہ سے نہ پہچانی جائے بلکہ ا پنی محنت سے اپنے کام سے اپناالگ سے نام پیدا کرے مجھے اپنے وقت کی مشہور گلوکارہ بالی جٹی کی پوتی اور گلوکارہ ریحانہ اختر کی بیٹی ہونے پر فخر ہے اوریہی میری پہچان ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题