ٹھٹھہ ،این او سی کے بغیرقربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان تنویر 

Published on August 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان تنویر نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحی کے دوران بغیر این او سی کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والی جماعت یا ادارے اور عام لوگوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، چاہے وہ کتنے بھی با اثر کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے دوران عیدگاہوں، مساجد اور قربانی کے مقامات پر صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا جائے تاکہ عید کے دوران عوام کو تحفظ اور صاف ستھرا و خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج اپنے دفتر میں عیدالاضحی کے دوران سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عیدالاضحی کے دوران صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفیس سمیت ضلع کی چاروں تحصیلوں میں مختلف شکایتی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے اور عوام کی آگہی اور سہولت کیلئے شہروں کے اہم چوراہوں پر بینرز آویزاں کرکے ان پر شکایتی مراکز کے نمبرز دیئے جائیں گے تاکہ شہری فوری طور پر اپنی شکایات انتظامیہ تک پہنچا سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کر مزید ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر محکمہ پولیس، صحت اور ٹی ایم ایز ملازمین کو خصوصی طور پر تعینات کیا جائے تاکہ خفاظتی انتظامات سمیت شہروں کی صفائی ستھرائی کے کام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ٹی ایم اے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بارشوں کے مد نظر شہروں میں جمع بارشی پانی کی نکاسی، صفائی ستھرائی اور عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور عیدالاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کا ملبہ اور آلات کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کیلئے بھی مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو مختلف وبائی امراض اور دیگر نقصانات سے محفوظ کرکے انہیں صاف ستھرا اور پر سکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن افسران اور عملے کی کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے تحصیلوں کا دورا کرکے صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ عوام کو عیدالاضحی کے موقع پر زیادہ سے زیادہ مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عیدالاضحی کے دوران ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، عملے اور ادویات کی موجودگی سمیت شہروں میں مچھر مار اسپرے کو بھی یقینی بنائیں تاکہ عوام کو امکانی ڈینگی وائرس اور ملیریا سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری نوکریوں میں نظر انداز کرنے کے خلاف مکلی پریس کلب پر پانچویں دن بھی بھوک ہڑتال
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) بگھاڑ موری کے رہاےْشی پیپلز پارٹی کے پرانے کارکنان کا پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کی جانب سے سرکاری نوکریوں میں نظر انداز کرنے کے خلاف مکلی پریس کلب پر پانچویں دن بھی بھوک ہڑتال اور احتجاج جاری رہا، پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کی جانب سے میڈیا پر خبریں آنے کے باوجود بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوےْ کارکنان سے کوئ بھی رابطہ نہیں کیا گیا، کارکنان کا انصاف نا ملنے پر خود سوزی کا اعلان، تفصیلات کے مطابق بگھاڑموری کے رہاےْشی پیپلز پارٹی کے پرانے کارکنان کا مکلی پریس کلب پر بھوک ہڑتال اور احتجاج کو پانچواں دن گذرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کی جانب سے کوئ بھی رابطہ نہیں کیا گیا، کارکنان کا کہنا تھا کے ضلعی قیادت وڈیروں اور جاگیرداروں کو سرکاری نوکریاں تقسیم کر رہی ہے مگر ہم جیسے پرانے کارکنان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کے پیپلز پارٹی کے چےْرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کارکنان کو فوری سرکاری نوکریاں دینے کے حکم کے باوجود من پسند لوگوں میں سرکاری نوکریوں کے آرڈر تقسیم کیے جارہے ہیں ، کارکنان کا کہنا تھا کے ہمارے ساتھ انصاف نا کیا گیا تو ہم پریس کلب مکلی کے سامنے اپنے آپ کو آگ لگادینگے جس کی پوری زمیواری پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کی ضلعی قیادت کے اوپر ہوگی، دوسری جانب بھوک ہڑتال کو پانچ دن گذرجانے کے باوجود پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی قیادت میں سے کسی نے کوئ رابطہ نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بارشوں کا پانی سیلابی منظر پیش کرنے لگا
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)پچھلے دو دن سے مسلسل پڑنے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے ٹھٹھہ شہر سیلابی نالے کا منظر دینے لگا، حالیہ بارشوں کی وجہ سے شہر کی ہرشاہی بازار، گلیوں میں دو سے تین فٹ گندہ پانی جمع ہوگیا، تفصیلات کے مطابق پچھلے دو دن سے مسلسل پڑنے والی بارشوں کی وجہ سے ٹھٹھہ شہر برساتی پانی میں ڈوب گیا، میونسپل انتظامیہ کے داوْوں کا پول کھل گیا، شاہی بازار سمیت مختلف محلوں میں دو سے تین فٹ تک گندہ پانی جمع ہوگیا، کئ محلوں میں تو کھلے گٹروں کے باعث شہریوں جانی نقصان بھی ہوا، ٹی ایم او ٹھٹھہ کی انتظامیہ علاقوں سے غاےْب، بارش کا گندہ پانی جمع ہونے کے باعث ملیریا میں بھی اضافہ ہونے لگا،شہریوں کا منتخب نماےْندوں سے شہر اور شہریوں کو بچانے کے لیے شہر سے فوری گندے پانی کو نکالنے کے لیے قدم اٹھانے اور ملیریا کے لیے شہر میں مچھر مار اسپرے کراےْ جاےْں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy