اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا راشد میموریل ویلفیئر سٹی عالم آباد صوابی کا دورہ

Published on February 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

صوابی(یواین پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے راشد میموریل ویلفئیرسٹی عالم آباد بننے سے علاقے میں تعلیم صحت اور دیگر سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور اس کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کی تقدیر بدل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز راشد میموریل ویلفئیرسٹی عالم آباد ضلع صوابی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا یہ عوامی منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ عوامی فنڈز چیرٹی ڈونرز سے ملنے والے فنڈز سے تعمیر کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں کوئی سرکاری فنڈ کا استعمال نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوامی منصوبہ ہے اور عوام ہی اپنی مدد آپ کے تحت دیگر اداروں کے تعاون سے اسے مکمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ویلفئر سٹی کیلئے یہاں کے مقامی باشندوں نے ایک ہزار کنال زمین مفت فراہم کی ہیاس ویلفیئر سٹی میں مختلف شعبوں میں اسکول کیڈٹ کالج اور ٹیکنیکل یونیورسٹی وغیرہ شامل ہیں ان شعبوں کی تعمیر پر پہلے سے کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویلفیئر سٹی میں اکتوبر 2022 سے جدید سہولیات سے آراستہ 250 بستروں پر مشتمل اہسپتال کا آغاز کیا جائے گا،

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy