جشن آزادی کے سلسلے میں لاثانی سیکرٹریٹ پر خصوصی ’’دعائیہ تقریب ‘‘کااہتمام

Published on August 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،وارث فقر،تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر صدارت لاثانی سیکرٹریٹ پر جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی ’’دعائیہ تقریب ‘‘کااہتمام کیاگیا’’اسلام وپاکستان کی بقاوسلامتی ‘‘کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں افواج پاکستان سمیت تمام عسکری اداروں کے شہداء کوبھرپور خراج تحسین پیش کیاگیا اوران کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعافرمائی گئی۔ا س مبارک تقریب میں بھی صدیقی لاثانی سرکارنے اللہ تعالیٰ کے حضوروہی دعاایک بار پھر مانگی کہ ’’یا اللہ !اسلام اورپاکستان کونقصان پہنچانے والے ذمہ داروں اورکرپٹ لوگوں کونیست ونابودکرکے ایماندارلوگوں کوغلبہ عطا فرما‘‘۔مرکزی مجلس شوریٰ کیمطابق صدیقی لاثانی سرکارکی دعاؤں اورتصرفات کی بدولت پاکستان سمیت پوری دنیا میں موجود گستاخ،کرپٹ اوردہشت گرد عناصرقہر الہٰی میں آچکے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ ایماندار،مخلص اورامن پسند لوگوں کوغلبہ عطا ہونیوالاہے،جس سے پاکستان سمیت اقوام عالم میں امن، ترقی اورخوشحالی کادورشروع ہونیوالاہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题