مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکلنا ہم سب کے لئے احسن ترین ہے عامر عقیق خان

Published on December 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments


اوکاڑہ( یواین پی)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ باہمی اتفاق و اتحاد ملت کی تقویت کا باعث ہے مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکلنا ہم سب کے لئے احسن ترین ہے علمائے حق نے ملک میں اتفاق و اتحاد کی فضا کو پروان چڑھانے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ہم متفقات پر عمل پیرا ہو کر امن و امان ، محبت آشتی کی فضا کو پروان چڑھا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ممبران امن کمیٹی اور ضلعی محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر قاری عبد المنان عثمانی ،قار ی شکیل الرحمن قاسمی ،راو¿ عتیق گوہر ،حسان صدیقی ،حبیب اللہ چوراہی ،مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی ،قاری حفیظ اللہ بلوچ ،اسسٹنٹ پریسٹ جیمز جاوید ،ملک محمد اشرف اور عبدالحمید جج نے بھی ضلعی امن کمیٹی کے فعال کردار اور ضلع میں امن و آشتی کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نے کرسمس کے موقع پر ضلع میں سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے ضلعی امن کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام ضلع میں اتفاق و اتحاد کی فضا کو برقرار رکھنے سے متعلق ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں بھائی چارہ کی فضا کو پروان چڑھانے اور امن کے فروغ کے لئے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی انہوں نے کرسمس کے موقع پر بازاروں میں سیکیو رٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے ،سہولت بازاروں میں کرسچین کمیونٹی کے لئے مزید سٹال بڑھانے، گرجا گھروں کے ارد گرد صفائی ستھرائی بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن خوشحالی کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题