سائرہ بانو 72 ، ملائیکہ اروڑا 44 سال کی ہو گئیں

Published on August 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 530)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)مُنی فیم بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا گزشتہ روز چوالیسواں اور سابق اداکارہ سائرہ بانو اپنا 72 واں جنم دن منایا ۔ ایم ٹی وی انڈیا سے شو بز میں قدم رکھنے والی ملائیکہ دو ہزار دس میں آئٹم سانگ   منی بدنام ہوئی   سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئیں ۔ ملائیکہ اروڑا بالی ووڈ اداکارہ ، رقاصہ ، ماڈل ، وی جے اور ٹیلی ویژن پریزینٹر بھی ہیں ۔ ایم ٹی وی انڈیا سے شوبز میں قدم رکھنے والی ملائیکہ دو ہزار دس میں آئٹم سانگ   منی بدنام ہوئی   سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئیں ۔انہوں نے بالی وڈ فلموں میں اداکاری بھی کی لیکن کامیابی نہیں ملی ۔ البتہ انیس سو اٹھانوے میں فلم   دل سے کے گانے   چھیا چھیا   نے انہیں مقبولیت دی ۔   انارکلی ڈسکو چلی   ،   گڑ نالوں عشق مٹھا   ،   ماہی وے   اور   کال دھمال   جیسے گانوں نے ان کی شہرت میں اضافہ کیا ۔ ملائیکہ نے انیس سو اٹھانوے میں اداکار ارباز خان سے شادی کی جو گزشتہ برس طلاق پر ختم ہوئی ۔ دوسری جانب ماضی کی بالی ووڈ سٹار سائرہ بانو 72 برس کی ہو گئیں ، وہ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ ہیں ۔ بالی ووڈ اداکارہ سائرہ بانو اپنے وقت کی مشہور اداکارہ نسیم بانو کی صاحبزادی ہیں ۔انہوں نے انیس سو ساٹھ میں سولہ برس کی عمر میں فلم    جنگلی   سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنی پہلی ہی فلم میں انہیں فلم فئیر بہترین اداکارہ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ۔   شاگرد   ،   پڑوسن   ،   جھک گیا آسمان   ،   بیراگ   ،   وکٹوریہ نمبر دو سو تین    ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں ۔ سائرہ انیس سو تریسٹھ سے انیس سو انہتر تک بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں تیسرے نمبر پر تھیں ۔ انہوں نے انیس سو چھیاسٹھ میں سپر سٹار دلیپ کمار سے شادی کر لی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy