قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 5.42 فیصد تک کمی

Published on April 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 1.60 فیصد سے 5.42 فیصد تک کمی کردی ہے۔محکمہ قومی بچت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئی شرح منافع کا اطلاق 24 اپریل2020 سے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10.40 فیصد سے کم کرکے 8.54 فیصد، 10 سالہ پینشنر بینیفٹس اکاونٹس، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 12.24 فیصد سے کم کرکے 10.32 فیصد، 5 سالہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10.56 فیصد سے کم کرکے 8.28 فیصد جب کہ سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر منافع کی اوسط شرح 11.13 فیصد سے کم کرکے8.10 فیصد کردی ہے۔دوسری جانب سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 8.60 فیصد سے کم کرکے7 فیصد،شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس میں 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.76 فیصد سے کم کرکے 7.80 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.60 فیصد سے کم کرکے7.50 فیصد اور 12 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.37فیصد سے کم کرکے6.95 فیصد کردی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy