پاکستانی اسلحہ نے روس کے ’’ہوش‘‘ اُڑا دیے

Published on August 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 589)      No Comments


ماسکو(یواین پی) پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی ایک دنیا معترف ہو چکی ہے۔ اس وقت چالیس ممالک پاکستان کے جنگی ہتھیاروں کے خریدار ہیں جبکہ ان دنوں روس سمیت کئی وسطی ایشیائی ممالک بھی پاکستان کے خود ساختہ ہتھیاروں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس کا اندازہ ان دنوں ماسکو میں جاری انٹرنیشل ڈیفنس ایگزیبیش میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی جانب سے لگائے گئے روس میں اپنے پہلے سٹال پر غیر معمولی رش دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اسلحہ کو بے حد پسند کرتے ہوئے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کو روسی فوج کی جانب سے منعقدہ جدید اسلحہ کی نمائش میں خاص طور پر مدعو کیا تھا جس کے بعد پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے بائیس سے ستائیس اگست تک منعقد ہونے والی اس نمائش میں پہلی بار اپنے ہتھیاروں کی نمائش کی ہے۔ اس موقع پر روس کی میسرز کلاشنکوف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ساتھ باہمی تعاون کا ایم او یو بھی سائن کیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی کے معاہدوں میں حالیہ پیش رفت سنگ میل ثابت ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题