اوکاڑہ؛رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک نوجوان جان بحق

Published on January 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب، دو خواتین اور مردوں سمیت 4 افراد زخمی۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق نواحی گاو¿ں3 فور ایل روڈ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا۔ حادثہ کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔ جبکہ دو خواتین اور مردوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں.ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد ساجد ولد ذوالفقار (17 سال) کے نام ہوئی ہے جو کہ نواحی گاو¿ں 12/چار ایل کا رہائشی تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme