ڈپٹی کمشنرمدثرریاض ملک کی ضلع کی چاروں تحصیلوں کےاسٹنٹ کمشنر کوہدایات جاری

Published on August 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments


 جھنگ(ماصل خان بیوروچیف یواین پی)ڈپٹی کمشنرمدثرریاض ملک نےضلع  کی چاروں تحصیلوں کےاسٹنٹ کمشنر کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوگر اتھارٹی کےنوٹفیکیشن کے مطابق حاصل اختیارات کے تحت متعلقہ تحصیلوں میں غیر معیاری گیس سلینڈروں کوفروخت کے خلاف کاروائی کوتیز کریں کیونکہ قمیتی انسانی جانوں سےکاروبارکی آڑ میں کسی کوکھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نےیہ ہدایات صوبائی سیکرٹری صنعت کی طرف سے جاری مراسلہ کی روشنی میں جاری کیئں اوگر اتھارٹی حکومت پاکستان نے اپنے حالیہ نوٹفیکیشن کے تحت ضلع اور تحصیل کی سطح پر غیر معیاری گیس سلینڈروں کی فیکٹریوں اور انہیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کےاختیارات چھ ماہ کیلئے ضلع کے ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ تحصیل کے اسٹنٹ کمشنر کے سپرد کئےگئے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy